استغفر اللہ ۔۔بڑے یورپی ملک میںشراب کی بوتلوں پر کلمہ طیبہ پرنٹ کر دیا گیا ، شراب بنانے والی کمپنی نے یہ بوتلیں خصوصی طور پر کس کام کیلئے تیار کی تھیں؟ افسوسناک خبر

12  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے خصوصی طور پر تیار کی گئی شراب کی بوتلوں پر کلمہ طیبہ سے مزین سعودی پرچم کی تصاویر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، مسلمانوں کے احتجاج کے بعدشراب بنانے والی کمپنی نے فوری طور پر معافی مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے جرمنی میں خصوصی طور پر تیار کی گئی

ایک کمپنی کی جانب سے شراب کی بوتلوں پر کلمہ طیبہ سےمزین سعودی پرچم کی تصاویر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے ۔شراب کی بوتلوں کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا تھا جس پر شراب بنانے والی کمپنی نے فوری پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے۔ جرمنی کی شراب بنانے والی ایک کمپنی نے فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی تمام 32 ٹیموں کے پرچم بئیر کی بوتلوں پر پرنٹ کیے تھے لیکن سعودی عرب کے پرچم کے حوالے سے اس ادارے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کمپنی کے خلاف شکایات درج کروانے والے افراد کا کہنا تھا کہ اس طرح اسلام اور شراب کو آپس میں منسلک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آئش باؤم کمپنی کی طرف سے جمعے کے روز ایک معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی یہ اشتہاری مہم ختم کر دی ہے اور بتیس ممالک کے پرچموں والی بئیر کی بوتلوں کی تقسیم بھی روک دی گئی ہے۔کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان کے اس اقدام کا مطلب کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ یہ کمپنی ایسا گزشتہ کئی برسوں سے کر رہی ہے کہ بئیر کی بوتلوں کے ڈھکنوں پر فٹبال ورلڈ کپ میں شامل ممالک کے پرچم چھاپے جاتے ہیں لیکن سن دو ہزار چھ کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سعودی عرب بھی اس مرحلے تک پہنچا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ سعودی عرب

کا پرچم بھی پرنٹ کیا گیا تھا لیکن کمپنی اس کے مذہبی اور ثقافتی پس منظر سے آگاہ نہیں تھی۔اس کمپنی کی طرف سے فیس بک پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ’’سعودی عرب کے پرچم کے حوالے سے جاری بحث آزادی اظہار رائے کی حدود سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ پولیس کے ساتھ مشورے کے بعد ایسی بوتلوں کی مزید پیداوار روک دی گئی ہے تاکہ مزید ایسا جارحانہ عمل نہ ہو۔‘‘

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…