سعودی عرب میں شمسی توانائی کا دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

28  مارچ‬‮  2018

ریاض/اسلام آباد(آئی این پی/مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے نیویارک میں جاپانی گروپ’’سوفٹ بنک‘‘ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت سعودی عرب میں 200 گیگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے شمسی توانائی کے دنیا کے سب سے بڑے منصوبے کا قیام عمل میں آئے گا۔دنیا کے اس سب سے بڑے منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ سال 2030 تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

یادداشت پر شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ سوفٹ بینک ویژن فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ نے دستخط کیے۔سمجھوتے کے تحت فریقین سعودی عرب میں شمسی توانائی کے ذخیرے کے نظام کی تیاری اور ترقی کا طریقہ کار دریافت کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں تجارتی سطح پر شمسی توانائی کے پینل تیار کرنے کے لیے کمپنیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا تا کہ ان پینلوں کو مقامی اور بین الاقوامی طور پر فروخت کیا جا سکے۔اس یادداشت کے نتیجے میں سامنے آنے والے منصوبوں کے ذریعے سعودی عرب میں روزگار کے ایک لاکھ کے قریب مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی مجموعی مقامی پیداوار میں 12 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا۔اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے نیویارک میں سوفٹ بینک کے چیف ایگزیکٹو ماسا سان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرماریہ کاری کے متعدد مواقع کا جائزہ لیا گیا۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد امریکا کے تین ہفتوں کے سرکاری دورے پر 20 مارچ کو واشنگٹن پہنچے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان میں بہاولپور میں قائداعظم سولر پاور پروجیکٹ کے نام پر 100میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگایا گیا ہے جو کہ پنجاب حکومت کی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے شعبے میں اہم پیشرفت ہے تاہم قائداعظم سولر پاور منصوبے میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کرپشن کا انکشاف کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…