صدارتی مہم کے دوران سائبرحملے،ٹرمپ کے ساتھی قطر کے خلاف عدالت پہنچ گئے

28  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن (این این آئی)قطرکی جانب سے مبینہ طورپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ایک اہم رکن کے کمپیوٹرپر کیے گئے سائبرحملے میں ملوث ہونے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقربین حرکت میں آگئے ہیں اور انہیں دوحہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی کوششیں تیز کردی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے روح رواں الیوٹ برویڈی نے لاس اینجلس کی ایک عدالت میں قطر کے خلاف دعویٰ دائر کیا۔

جس میں الزام عاید کیا گیا کہ قطر نے ان کے پرائیویٹ کمیپوٹر کو ہیک کرکے اس کا ڈیٹا چرایا اور اسے ذرائع ابلاغ میں شائع کرانے کی کوشش کی تھی۔ لاس اینجلس کی عدالت میں دائر کردہ دعوے میں کہا گیا کہ قطر سائبر جنگ میں ملوث اور اس نے کمیپوٹر کو ہیک کرنے، جاسوسی کرنے اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کئے تھے۔درخواست گذار کا دعویٰ ہے کہ قطر کی طرف سے سائبر حملہ گذشتہ برس دسمبر میں کیا گیا۔ یہ ایک حملہ نہیں بلکہ کئی روز تک جاری رہنے والی کارراوئی تھی۔برویڈی کا کہنا تھا کہ مجھے اس لیے انتقامی کارروائی کا ہدف بنایا گیا کہ میں قطر کی دہشت گردی کی پشت پناہی کے موقف کے خلاف تھا۔ میرا موقف تھا کہ قطر دہرے معیار پر چل رہا ہے۔ادھر امریکا میں قطری سفارت خانے کے ترجمان جاسم آل ثانی نے کہا کہ دوحہ کے خلاف برویڈی کے دعوے کی کوئی منطق اور حقیقت نہیں۔ اس کامقصد ذرائع ابلاغ میں قطر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…