قطر دہشت گردی مخالف گروپ چار میں شامل ممالک کی تشویش کو دور کرنے کیلئے سنجیدہ حکمت عملی اختیار کرے، مصری وزیر خارجہ

19  مارچ‬‮  2018

قاہرہ (این این آئی)مصر کے وزیر خارجہ سامح الشکری نے قطر پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردی مخالف گروپ چار میں شامل ممالک کی تشویش کو دور کرنے کے لیے سنجیدہ حکمت عملی اختیار کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سامح شکری نے یہ بات دارالحکومت قاہرہ میں اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی ،انھوں نے اس موقف کا ا عادہ کیا کہ قطر کا ایشو چاروں عرب ممالک کے درمیان گفتگو کا کوئی بڑا یا مرکزی موضوع نہیں ہوتا ہے۔

اس موقع پر مہمان وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ مصر ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان وقت کے ساتھ باہمی تعلقا ت مزید مضبوط ہورہے ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ چاروں ممالک قطر سے کیے گئے 13 مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے اور وہ اس سے ان پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔شیخ عبداللہ نے مصر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا ۔انھوں نے خطے کو درپیش مسائل اور بالخصوص دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مصر کے ساتھ دوطرفہ روابط کو سراہا ۔دریں اثناء قاہرہ میں اماراتی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر مصر اور یو اے ای کی مشترکہ اقتصادی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس کی صدارت امارات کے وزیر برائے اقتصادی امور سلطان بن سعید آل منصوری اور مصر کے صنعت وتجارت کے وزیر طارق قبیل نے مشترکہ طور پر کی ۔واضح رہے کہ چار عرب ممالک سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے جون 2017ء سے قطر کا معاشی ، سیاسی اور سفارتی بائیکاٹ کررکھا ہے۔اس حوالے سے قطری ارباب اقتدار مسلسل تضاد بیانی سے کام لے ر ہے ہیں۔وہ ایک جانب یہ کہہ رہے ہیں کہ اس بائیکاٹ کے نتیجے میں ان کا ملک مضبوط ہواہے اور دوسری جانب ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ملک کو اس محاصرے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…