شارجہ سے اڑنے والا جہاز گر کر تباہ، تمام مسافر جاں بحق

12  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ سے استنبول جانے والا طیارہ ایران میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے  میں 11افراد جاں بحق ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایک پرائیویٹ ترکش طیارہ جو 11افراد کو شارجہ سے استنبول لے جا رہا تھا جنوبی ایران میں گر کر تباہ ہو گیا ۔جس میں  تمام 11افراد جاں بحق ہو گئے۔ سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ترکش پرائیویٹ طیارہ جو

ایرانی فضائی حدود میں ریڈار سے گم ہو گیا تھا وہ شہرِ کرد کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ارنا کے مطابق طیارہ شدید بارشوں کے باعث ایرانی کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوا ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو وہاں پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔11افراد کون تھے ان کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…