چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور اہم تحفظات کا احترام کرنا چاہیے ، صدر شی

16  جنوری‬‮  2018

بیجنگ (آ ئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور اہم تحفظات کا احترام کرنا چاہیے ،جزیرہ نما کوریامیں کچھ مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں،مختلف فریقین کو مذاکرات کی بحالی کے لیے شرائط تیار کرنی چاہیں،چین امریکہ سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر جزیرہ نما کوریا کے مسئلے میں پیش رفت کے لیے کوشش جاری رکھے گا جبکہ ٹرمپ نے کہا کہ

امریکہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے پر چین کے اہم کردار کو اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ رابطوں اور مشاورت کو مزید مضبوط بنائے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی جس میں صدر شی نے نشاندہی کی کہ گزشتہ ایک سال میں چین امریکہ تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں اور اہم پیش رفت ہوئی ہے۔فریقین کو ایک ہی سمت کا تعین کرتے ہوئے احترام اورباہمی تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے ۔حساس مسائل کو تعمیری نوعیت سے حل کیا جانا چاہیئے،ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور اہم تحفظات کا احترام کیا جانا چاہیئے تاکہ چین امریکہ تعلقات کی صحتمندانہ اور مستحکم ترقی کے رجحان کو برقرار رکھا جائے۔ انہوںنے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ اس علاقے میں کچھ مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ۔مختلف فریقین کو اس مثبت رجحان کو برقرار رکھتے ہوئے مذاکرات کی بحالی کے لیے شرائط تیار کرنی چاہیں۔جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک رکھنا اور اس علاقے کا امن و امان مختلف فریقین کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔اس امور کے حوالے سے عالمی اتحاد کا تحفظ بہت اہم ہے۔چین امریکہ سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر جزیرہ نما کوریا کے مسئلے میں پیش رفت کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ

تعلقات اور تعاون کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔امریکہ چین کے ساتھ مل کر مختلف سطحوں کے رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے حقیقت پسندانہ تعاون کو وسعت دینے پر تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے پر چین کے اہم کردار کو اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ رابطوں اور مشاورت کو مزید مضبوط بنائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…