ایرانی عوام اپنے وسائل کی لوٹ مار کے حوالے سے بیدار ہوچکی ہے،صدر ٹرمپ

1  جنوری‬‮  2018

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاج کی تحریک کی ایک بار پھر بھرپور حمایت اور تائید کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم اب بیدار ہوچکی ہے اور اسے احساس ہوگیا ہے کہ اقتدار پر مسلط ٹولہ کس طرح ان کے اموال اور وسائل کی لوٹ مار کر کے اسے دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔اپنی ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج کے بعد

ایرانی قوم اپنے وسائل کی لوٹ مار کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ٹرمپ کی ٹویٹس نے ایرانی حکومت کو سخت سیخ پا کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر اور دھوکہ دینے والے امریکی

عہدیداروں کو ایرانی عوام سے ہمدردی جتانے کی ضرورت نہیں۔ ایرانی عوام دھوکے بازوں کی باتوں پر یقین نہیں رکھتے۔خیال رہے کہ ایران میں گذشتہ جمعرات سے جاری احتجاج کا سلسلہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ دو روز قبل ایرانی پولیس کی فائرنگ سے چار مظاہرین جاں بحق ہوچکے تھے۔ احتجاج کو کچلنے کے لیے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے جس کے دوران سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…