سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں ٗدین صرف اسلام ہے ٗترک صدر

30  دسمبر‬‮  2017

خصوصی طیارے سے(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں، ہمارا ایک ہی دین ہے جو کہ اسلام ہے۔افریقی ممالک کے دورے سے تیونس سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مغربی ممالک مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا انہیں اور ان کے ملک کو سنی مسلمان کے نام سے پکار رہا ہے تاہم وہ سنی یا شیعہ

کی تفریق کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ صرف اسلام کو مذہب سمجھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایسے سازشی کھیل سے بچنے کے لیے انتہائی محتاط رہنا ضروری سمجھتے ہیں۔القدس سے متعلق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک صدر نے بعض عرب رکن ممالک کے روئیے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اہم مسئلے پر چند عرب ممالک نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تاہم اس کے باوجود اجلاس میں شرکت تسلی بخش تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…