یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وصیت سامنے آ گئی،اپنی عوام اور اولاد کیلئے کیا کچھ لکھا،پڑھئے تفصیلات

9  دسمبر‬‮  2017

صنعاء(این این آئی)سوشل میڈیا پر یمنی حلقوں کی جانب سے ہاتھ سے لکھی ایک تحریر گردش میں آئی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کی آخری وصیت ہے جو انہوں نے حوثی باغیوں کے ہاتھوں قتل ہونے سے ایک روز قبل لکھی تھی۔ عرب ٹی وی کے مطابق مذکورہ وصیت پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں۔اس وصیت کو شیخ طارق العواضی نے پوسٹ کیا ہے جو یاسر العواضی کے بھائی ہیں۔ یاسر العواضی مقتول

علی عبداللہ صالح کے انتہائی قریب ہونے کے ساتھ سابق صدر کی سیاسی جماعت جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کے وائس سکریٹری بھی تھے۔ طارق العواضی کے مطابق انہیں یہ وصیت صالح کے ایک قریبی عزیز سے ملی۔مذکورہ وصیت پر 3 دسمبر کی تاریخ موجود ہے جو صالح کے قتل سے ایک روز پہلے کا دن ہے۔ابھی تک صالح کے اہل خانہ اور خاندان کے ذرائع سے رابطہ نہ ہونے کے سبب اس وصیت کے درست ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔وصیت کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اگر تم لوگوں کو یہ کاغذ مل جائے تو یہ جان رکھو کہ وطن بڑا قیمتی ہے اور ہم اس کے حوالے سے غفلت نہیں برت سکتے۔ میں اپنی اولاد اور عوام کو وصیت کرتا ہوں کہ اس مجرم ملیشیا (حوثیوں) کے سامنے ہتھیار نہ ڈالیں اور نہ یمن کو ان کے حوالے کریں اور خود کو ان کے واسطے ایک بھیانک خواب میں تبدیل کر لیں۔ میں اس وقت خود کو ایسے بہت سے غداروں کے درمیان دیکھ رہا ہوں جنہوں نے یمن کو سستے داموں فروخت کر ڈالا۔ یمن کے عظیم عوام کو میرا سلام ، ہماری ملاقات اب جنت الفردوس میں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…