شام اور عراق میں دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کریں گے،ترکی

4  ‬‮نومبر‬‮  2017

انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں قائم دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی ترکی کی منیسا ریاست میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں

صدر ایردوآن نے کہا کہ ترکی کی مسلح افواج شام اور عراق میں موجود دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کرے گی۔ صدر ایردوآن نے کہا کہ شام اور عراق کے کئی علاقے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ ترکی کو دہشت گردوں کے حملوں سے لاحق خطرات کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے جائیں۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔گذشتہ بدھ کو ترکی میں دہشت گردوں کے حملوں پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں کے حملوں میں دو روز میں ہمارے نو سیکیورٹی اہلکار مارے گئے جبکہ فورسز نے جوابی کارروائی کر کے 55 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ ہمارے ڈرون طیارے اور لڑاکا جہاز دہشت گردوں کا تعاقب کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء کا خون رائیگاں نہیں ہونے دیں گے، آنے والے دنوں میں دہشت گردوں کے خلاف زیادہ طاقت کے ساتھ آپریشن کیا جائے گا جو دہشت گردوں کے مکمل صفایا تک جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…