’’اس پاکستانی شخص کو بہت محنتی پایا ہے‘‘ چینی سفیر نے پاکستان سے جاتے جاتے کس کے بارے میں کیا حیران کن بات کہہ دی!!

6  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کے پاکستان میں سفیر سن ویڈانگ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو بہت محنتی پایا،چائنہ پاکستان کا ٹریڈپارٹنر بن چکا ہے ، برابری کی سطح پرکام کرناچاہتےہیں، چین اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے جو سمندروں سے گہری پہاڑوں سے بلنداور شہد سے زیادہ میٹھی ہے،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط ہوئی جو ایک قابل ستائش عمل ہے،چین کے عوام اس لازوال دوستی کو

آنے والی نسلوں تک لے جائیںگے۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں وزیراعظم پاکستان کے اسپیشل انوائے فار سی پیک ظفر احمد کی جانب سے منعقد کی گئی خصوصی نشست میں پاکستان کے سینئرکالم نگاروں،تجزیہ کاروں، صحافیوں مجیب الرحمن شامی، غریدہ فاروقی، سلیم بخاری، میاں سیف الرحمن، عمر شامی سلمان غنی، افضال ریحان، حفیظ اللہ نیازی، عثمان شامی شعیب بن عزیز و دیگر سےاپنے4سالہ بطور سفیر تعیناتی کے تجربوں کے حوالے سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تقریباً 20ہزار طالب علم چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ 5ہزار طالب علموں کو چین نے اسکالر شپ دی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو اپنے چار سالہ سفیر کے دور میں بہت زیادہ محنتی پایا جنہوں نے صوبہ کی ترقی اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے بہت زیادہ کام کیا ہے اور اپنے چین کے خصوصی دوروں پر انہوں نے عوام الناس کے فلاح کے پروجیکٹس پر بات چیت کی.سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت کو زبرد ست فائدہ ہو گا اور آج یہ منصوبہ ابتدائی حصّہ سے نکل کر عملدرآمد کے مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے، چین نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں19پروجیکٹس شروع کیے ہوئے ہیں اور18.5بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، سی پیک منصوبے کے علاوہ توانائی، انفرا اسٹرکچر، گوادر پورٹ اور انڈسٹریل زون میں کام کیا جارہا ہے، توانائی کے

شعبے میں پاکستان کے نیشنل گرڈ میں تقریباً2ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہیں، انفرااسٹرکچر کے حوالے سے قراقرم ہائی وے فیز ٹو اور پشاور تا کراچی ایکسپریس وے شامل ہے، گوادر پورٹ آپریشنل ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ معاشی گروتھ3.6سے 5.3تک ہوئی ہے جن کو معاشی ماہرین نے تسلی بخش اور پاکستان کے لیے ایک کامیابی قرار دیا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی

صورتحال کو بھی چینی سفیر نے تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے قربا نیا ں دی ہیں اور عالمی سطح پر ان کاوشوں اور قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، چینی سفیر نے پاکستان کی جغرافیائی لوکیشن کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں مشرق ،مغرب ،شمال اور جنوب کے درمیان ایک لنک ہے اور خطہ میں پُل کی حیثیت رکھتاہے اور چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ برابری کی سطح پر

کام کرنا چاہتا ہے، سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں نے چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کو سراہا اور چین کے 68 ویں یوم آزادی کے حوالے سے چینی سفیر سن ویڈانگ کو مبارک باد پیش کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…