امریکا نے روس پر متعدد ایٹمی بین البراعظمی میزائل داغ دئیے ،دھماکہ خیز خبر ملنے کے بعد روس نے کیا کیا؟ حیرت انگیز انکشاف

19  ستمبر‬‮  2017

ماسکو(این این آئی)دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچانے والا سابق سوویت یونین افسر چل بسا۔سابق سوویت افسر اسٹینسلے پیٹروف روس کے دارالحکومت ماسکو کے نواحی گاؤں میں 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اسٹینسلے پیٹروف نے سوویت یونین اور امریکا کے درمیان ایٹمی جنگ نہیں ہونے دی تھی جس کے نتیجے میں دنیا بڑی تباہی سے بال بال بچ گئی تھی۔ اس کارنامے پر انہیں متعدد بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا

اور ان پر ایک دستاویزی فلم بھی بنی جس کا نام ’دا مین ہو سیوڈ دا ورلڈ‘‘ یعنی دنیا کو تباہی سے بچانے والا شخص ہے۔تمام تر شہرت اور عالمی ہیرو کا درجہ ملنے کے باوجود اسٹینسلے پیٹروف نے قدرے گمنامی اور الگ تھلگ زندگی گزارنے کو ترجیح دی۔ ان کا انتقال 19 مئی کو ہوا تاہم دنیا کو اس بارے میں خبر اس وقت ملی جب ان کے ایک جرمن دوست نے اپنے بلاگ میں ان کی وفات کا تذکرہ کیا۔ستمبر 1983 میں امریکا اور سوویت یونین کے درمیان سرد جنگ جاری تھی ۔ اسٹینسلے پیٹروف ماسکو کے جنوب میں ایک خفیہ کمان مرکز میں ڈیوٹی افسر تعینات تھے کہ ایک روز اچانک الارم بج اٹھا کہ امریکا نے روس پر متعدد ایٹمی بین البراعظمی میزائل داغ دئیے ہیں۔ اسٹینسلے کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے صرف چند منٹ تھے اور وہ موصول اطلاع کے مستند ہونے کے حوالے سے شش و پنج کا شکار تھے۔ اسٹینسلے نے اس الارم کو غلط قرار دے کر آگے اطلاع نہیں کی جس کے نتیجے میں سوویت یونین نے اپنے میزائل امریکا پر فائر نہیں کیے اور یوں دنیا بڑی تباہی سے بچ گئی۔ اگر اسٹینسلے اپنے کمانڈرز کو امریکی ایٹمی حملے کی خبر دے دیتے تو سوویت یونین لازما جواب میں اپنے ایٹمی میزائل امریکا پر داغ دیتا تاہم انہوں نے سسٹم میں ممکنہ خرابی کی اطلاع دی جس پر تحقیقات ہوئی جس میں اسٹینسلے کا فیصلہ درست قرار پایا۔ اس وقت ان کی عمر 44 سال تھی اور وہ لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…