بارسلونا میں راہ گیروں کو وین سے روندنے والے مراکشی کی نئی وڈیو

14  ستمبر‬‮  2017

بارسلونا(این این آئی)گزشتہ ماہ ہسپانیہ کے شہر بارسلونا میں وین کے ذریعے لوگوں کو رونڈ ڈالنے کے واقعے سے متعلق ایک نئی وڈیو سامنے آئی ہے۔ 17 اگست کو تجارتی اور سیاحتی علاقے میں مراکشی نڑاد حملہ آور نے گاڑی کے ذریعے سڑک پر چلنے والوں اور فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے افراد کو روند ڈالا تھا۔ واقعے میں 14 افراد ہلاک اور 130 زخمی بھی ہوئے تھے۔ کارروائی کی ذمے داری داعش تنظیم نے قبول کی۔میڈیارپورٹس

کے مطابق یہ وڈیو ہسپانیہ کے ٹی وی چینل نے نشر کی۔ وڈیو میں 42 سیکنڈ بعد ایک نوجوان دیگر افراد کے ساتھ جائے حادثہ سے ملحق بازار سے نکلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ وڈیو بنانے والی خاتون نے اس نوجوان سے پوچھا کیا تم کو معلوم ہے کہ کیا ہو رہا ہے؟ اس نے جواب دیا مجھے نہیں معلوم کیا ہو رہا ہے اس کے بعد وہ چلا گیا اور پھر نظر نہیں آیا۔وڈیو میں نظر آنے والا یہ نوجوان اسی وین کا چلانے والا ڈرائیور یونس ابو یعقوب ہے جس نے لوگوں کو بے دردی کے ساتھ روندا۔ البتہ واقعے کے 4 روز بعد ہسپانوی پولیس نے بارسلونا سے 50 کلومیٹر دور قصبے سے یونس کو ڈھونڈ نکالا۔ پولیس نے انگور کے ایک باغ میں یونس کا محاصرہ کر لیا جس نے اپنی کمر پر بارودی بیلٹ باندھی ہوئی تھی۔ کچھ دیر جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 22 سالہ یونس کو ہلاک کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…