مصر، سیناء میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام ، 5 داعشی ہلاک 2 زخمی

14  ستمبر‬‮  2017

قاہرہ(این این آئی)مصری فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیناء میں دہشت گردی کی ایک کارروائی کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس دوران داعش تنظیم کے 5 ارکان ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عسکری ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ شمالی سیناء میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کے سلسلے میں ایک دہشت گرد کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں عناصر نے دْھند کا فائدہ

اٹھاتے ہوئے مسلح افواج کی ایک سکیورٹی تنصیب کو بارودی سرنگ باندھے ہوئے حملہ آور کے ذریعے نشانہ بنا کر اس پر حملے کی کوشش کی۔ترجمان کے مطابق سکیورٹی تنصیب کی حفاظت پر مامور ارکان نے فوری طور پر حرکت میں آ کر بارودی بیلٹ باندھے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جب کہ بقیہ عناصر کے ساتھ براہ راست طور پر مقابلہ ہوا۔ کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ بقیہ عناصرفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن پر قابو پانے کے لیے ان کا تعاقب جاری ہے۔کرنل الرفاعی نے کارروائی کے دوران دو مصری فوجی اہل کاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…