سعودی عرب کا دباؤ،ٹرمپ کاموقف اچانک تبدیل،قطر کو جھٹکادیدیا

9  ستمبر‬‮  2017

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پر زوردیا ہے کہ وہ الریاض سربراہ اجلاس میں کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ انھوں نے خلیج بحران کے مذاکرات کے ذریعے حل کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھا جاسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ

صدر ٹرمپ نے شیخ تمیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے خلیجی ممالک کے اتحاد کو برقرار رکھا جائے ،دہشت گرد گروپوں کے لیے مالی رقوم کی ترسیل کو بند کیا جائے اور انتہا پسند نظریے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا ئیں۔صدر ٹرمپ اور شیخ تمیم نے قطر اور چار عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کی تازہ صورت حال اور کویت کی اس بحران کی سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے کوششوں پر بھی گفتگو کی ہے۔ دریں اثنا قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیراعظم ووزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ولی عہد کے ساتھ بات چیت میں امیر قطر نے تمام تنازعات اور اختلافات مذاکرات کی میز پرحل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ امیر قطر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بائیکاٹ کرنیوالے چار ممالک کے اعتراضات دور کرنے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کی ضمانت پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کے فون کا خیر مقدم کیا اور ان کی جانب سے بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کے حل پرآمادگی کو سراہا۔دونوں رہ نماؤں کے درمیان طے پائے والے مفاہمتی امور کی تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی۔امیر قطر اور ولی عہد کے درمیان ہونے والی بات چیت کے حوالے سے سعودی عرب متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کو اعتماد میں لے گا۔

وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ان پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کرنے، دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے اور انتہا پسندانہ نظریات کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…