سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے حجاج کرام میں کیا تقسیم کرنا شروع کر دیا؟

5  ستمبر‬‮  2017

جدہ(آئی این پی)خادم حرمین شریفین کی جانب سے حجاج میں قرآن کریم کے نسخوں کی تقسیم کا آغازکرد یا گیا ۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس کی جانب سے حجاج کرام میں قرآن کریم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ادارے کی جانب سے تحائف تقسیم کرنے کیلئے ہوائی اڈوں اور بری چوکیوں کے

علاوہ بندرگاہوں پر بھی اضافی عملہ متعین کردیا گیا ہے ۔ وزیر اسلامی امور اور دعوہ والارشاد کے مشیر اور خادم حرمین شریفین کی جانب تحائف کی تقسیم کرنے والی کمیٹی کے سربراہ شیخ طلال العقیل نے بتایا کہ امسال 10 لاکھ 75ہزار قرآن کریم کے نسخے حجاج کرام میں تقسیم کئے جائیں گے جن میں مختلف زبانوں میں کئے گئے تراجم بھی شامل ہیں ۔ تحائف کی تقسیم کیلئے 1000 اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے جن میں سپروائز ر اور کارکن بھی شامل ہیں ۔ شیخ طلال نے مزید کہا کہ شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس کی جانب سے ہر برس خادم حرمین شریفین کی جانب سے ہر حاجی کو تحفے کے طور پر قرآن کریم دیا جاتا ہے جن میں ترجمے والے قرآن کریم بھی شامل ہوتے ہیں ۔ تحائف کی تقسیم مقررہ پروگرام کے تحت کی جاتی ہے جن کا پہلے سے شیڈول مرتب کر دیا جاتا ہے تاکہ کسی قسم کی کمی نہ رہے ۔ شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس کی جانب سے اردو ، انگلش ، فارسی ، فرانسیسی ، جرمن اور دیگر زبانوں میں ترجمے بھی شائع کئے جاتے ہیں ۔ اس ضمن میں حجاج کا کہنا ہے کہ یہ سب سے قیمتی تحفہ ہے جو ہمیں ارض مقدس سے ملا ۔ واضح رہے ہر برس شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس کی جانب سے قرآن کریم کے علاوہ دینی امور پر مشتمل مختلف زبانوں میں کتابچے وزارت اسلامی امور کی نگرانی میں چھاپے جاتے ہیں جو ہوائی اڈوں پر حجاج میں تقسیم کئے جاتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…