لیڈی ڈیانا کا اپنے مصری دوست الفائد کے ساتھ کیا تعلق تھا؟ ڈیانا کے سابق سیکرٹری کے برسوں بعد اہم انکشافات

22  اگست‬‮  2017

لندن(این این ا ٓئی)آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا کے سابق ذاتی سکریٹری نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیانا اپنے مصری دوست عماد الفاید عرْف ڈوڈی الفائد کی محبت میں گرفتار نہیں تھیں۔ اب سے تقریبا 20 برس قبل 31 اگست 1997 کو لیڈیا ڈیانا اور ان کے دوست

ڈوڈی پیرس کی ایک سرنگ میں ہونے والے کار حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔برطانوی اخبارکومختصر انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جو سمجھتے ہیں کہ برطانوی شہزادی اور مصری تاجر محمد الفاید کے بیٹے کے درمیان الفت کا تعلق تھا۔ مائیکل نے اپنی گفتگو میں اْس بحری سفر پر بھی روشنی ڈالی جو ڈیانا نے ڈوڈی کے ساتھ جونیکال نامی کشتی پر کیا تھا۔ یہ کشتی ڈوڈی کے والد کی ملکیت تھی۔ مائیکل کے مطابق ڈیانا اس سفر میں محض ایک خوب صورت موسم گرما گزار رہی تھیں اور جب موسم ختم ہوا تو اس کے ساتھ ہی گویا سب کچھ ختم ہو گیا اور وہ تعلق جس میں گْونا گوئی طور پر ڈوڈی کی طرف سے انگوٹھی کا تحفہ درمیان میں آ گیا تھا محض ایک گزرتا بادل ثابت ہوا۔مائیکل کے مطابق ان کے خیال میں 36 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو جانے والی برطانوی شہزادی نے اپنے لیے ایک نئی شخصیت کی تعمیر کا مصمم ارادہ کر لیا تھا۔ اپنی زندگی میں بعض امور کے انجام کے حوالے سے وہ انتہائی مضطرب ہو جایا کرتی تھیں۔ ڈیانا محض ظاہری طور پر خوش نظر آتی تھیں جب کہ اندر سے ایسا نہیں تھا۔ وہ طلاق کی صورت میں اختتام پذیر ہونے والی شادی کے صدمے سے باہر نہیں نکل سکیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…