ایران کا ایسا اقدام کا امریکہ چیخ اٹھا، نئی پابندیاں عائد کردیں

30  جولائی  2017

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے ایران کے سٹیلائٹ راکٹ کے ٹیسٹ کو ‘اشتعال قراردیتے ہوئے صرف ایک روز بعد ہی نئی پابندیاں عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے ٹریژری سیکریٹری اسٹیون منیوچن نے اپنے بیان میں شاہد ہمت انڈسٹریل گروپ (ایس ایچ آئی جی) کی چھ ذیلی کمپنیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کے میزائل پروگرام کا مراکز ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ

‘ان پابندیوں کا مقصد ایران کے بلیسٹک میزائل پروگرام سے منسلک اہم اداروں کو نشانہ بنانا ہے۔اسٹیون منیوچن نے کہا کہ ‘ایران کی ان کوششوں کے تسلسل، بلیسٹک میزائل کے ٹیسٹ اور دیگر اشتعال انگیز رویے پر امریکا کو گہرے تحفظات ہیں۔دوسری جانب ایران نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے سٹیلائٹ راکٹ کے ٹیسٹ کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کے تحفظات ان کے ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدوں کے حوالے سےمتعصبانہ ردعمل ہے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ہیتھر نیورٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے ٹیسٹ اقوام متحدہ کی قرار داد جس میں 2015 کے معاہدوں کی توثیق کی تھی کی خلاف ورزی ہے اور ایران پر زور دیا تھا کہ وہ اس طرح کے ٹیسٹ سیاحتراز کرے۔ایران کے وزیرخارجہ محمد جاوید ظریف کا کہنا تھا کہ راکٹ کا ٹیسٹ کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ایران کوئی جارحانہ عمل کا ارادہ رکھتا ہے۔خیال رہے کہ ایران نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اس نے سمروغ (فونیکس) راکٹ کا ٹیسٹ کیا ہے جو 250 کلوگرام اسٹیلائٹ وزن 5 سو کلومیٹر تک لے جانے کی طاقت رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…