چین کا بھارتی سرحد کے قریب بھاری ہتھیاروں کا استعمال ،میزائل چلادیئے گئے،چینی سرکاری میڈیا

17  جولائی  2017

بیجنگ(این این آئی) چین نے بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جس کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کیلئے کھلی وارننگ ہے کہ وہ کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے۔چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی فوجیوں نے 5 ہزار میٹر کی بلندی پر چین بھارت سرحدی علاقے میں بھرپور سرحدی مشقیں کیں جس کے دوران فوجی دستوں کی فوری تعیناتی،

ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال، دشمن کے ٹھکانوں پر راکٹ لانچرز اور مشین گنوں سے حملہ، دشمن کے طیاروں کو گرانے کے لیے استعمال ہونے والے طیارہ شکن ہتھیاروں اور ایئرڈیفنس ریڈار کو بھی بروئے کار لایا گیا۔رپورٹ کے مطابق مشقوں کے دوران چینی فوجیوں نے ٹینک شکن گرینیڈز اور میزائلز بھی استعمال کیے جبکہ ماہرین نے خبردار کیا کہ یہ چین کی جانب سے بھارت کے لیے انتباہ ہے کہ وہ حقیقی لائن آف کنٹرول پر کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…