’’بھارت یہ والی غلطی دوبارہ نہ کرے۔۔ ورنہ‘‘ چین کا ہندو سورمائوں کو آخری انتباہ، صورتحال کشیدہ

30  جون‬‮  2017

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور چین نے 1962 کی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بھارت کو کسی قسم کی محاذ آرائی سے باز رہنے اور ماضی سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔چین نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ اگر وہ سرحدی تنازع پر معنی خیز مذاکرات چاہتا ہے تو پہلے سکم سیکٹر کے علاقے ڈونگ لانگ سے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹائے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے ڈونگ لانگ کے علاقے میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق تصویر میڈیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ علاقے میں موجود دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان تصادم کا سبب بن رہا ہے اور یہ صرف اسی صورت میں حل ہوسکتا ہے جب بھارت اپنے فوجیوں کو اس علاقے سے دستبردار کرے۔لوکانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں کے غیر قانونی طور پر متنازع سرحدی علاقے میں داخل ہونے کے فوراً بعد ہی بیجنگ اور نئی دلی میں موجود بھارتی حکام کو اس حوالے سے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوجیوں کی دراندازی کی تصاویر جلد ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔علاوہ ازیں چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ووچیان نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی فوج نے ڈونگ لانگ کے علاقے میں کوئی غیر قانونی نقل و حرکت نہیں کی اور اپنی حدود میں ہی آپریٹ کر رہی ہے لہٰذا بھارت اپنا قبلہ درست کر لے، یہ کہنا بے بنیاد ہے کہ چینی فوجی بھوٹان کی حدود میں داخل ہوئے۔خیال رہے کہ ڈونگ لانگ ایک ٹرائی جنکشن ایریا ہے جس کا کنٹرول چین کے پاس ہے تاہم بھوٹان بھی اس علاقے پر اپنا حق جتاتا ہے۔ گزشتہ دنوں بھوٹان نے الزام عائد کیا تھا کہ چین ڈونگ لانگ سے اپنے فوجی اڈے کی جانب سڑک تعمیر کر رہا ہے اور چین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر اس پر کام بند کرے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان سے جب پوچھا گیا کہ کیا چینی فوج نے اس علاقے میں موجود بھارتی فوجی بنکرز کو مسمار کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکاروں نے چینی علاقے میں بھارتی بارڈر گارڈز کی دراندازی کا مناسب جواب دیا کیوں کہ بھارتی فوجی چینی بارڈر ڈیفنس فورس کی معمول کی کارروائیوں میں خلل ڈال رہے تھے۔

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی جانب سے دیے جانے والے اس بیان کو بھی چین نے مسترد کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت بیک وقت دو محاذوں پر جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ چینی فوج نے بھارتی آرمی چیف کو مشورہ دیا کہ وہ جنگ کے لیے پر تولنے سے گریز کریں.

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…