قطر تنازعہ،نوازشریف کی پیشکش پر سعودی عرب کا فوری ردعمل،سعودی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے کرلئے گئے

13  جون‬‮  2017

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے قطر پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا اور سعودی عرب ایک صفحے پر ہیں، سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ خطے میں دیرپا امن واستحکام کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں قطر کے سفارتی بائیکاٹ اور امیر کویت الشیخ جابر صباح الاحمد الجابر الصباح، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب فریقین میں مصالحتی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں ترک صدر طیب ایردوآن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جمہوریہ فرانس کے نو منتخب صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے ریاض ہونے سے ہونے والے ٹیلیفونک رابطوں اور خلیجی بحران کے پرامن حل کی کوششوں کو سراہا گیا۔ سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت، امریکی صدر ٹرمپ کے قطر سے متعلق مطالبے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے ایک بار پھر قطر سے دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا ہے۔بیان میں کہاگیاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا اور سعودی عرب ایک صفحے پر ہیں۔ سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ خطے میں دیرپا امن واستحکام کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے گا۔اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات وثقافت ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے سعودی خبرایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں خطے

کی تازہ ترین صورت حال اور بین الاقوامی اہمیت کے ایشوز پر غور کیا گیا۔ انہوں نے قطری۔سعودی مشترکہ خاندانوں کی کفالت کے لیے خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطری قوم کو دشمن اور غیر نہیں سمجھتا بلکہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دل میں قطری باشندوں کے لیے محبت واحترام کے جذبات موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…