’’رمضان المبارک کا معجزہ ‘‘ معروف ہندو انتہا پسند تنظیم ’’آر ایس ایس ‘‘ کا دل اللہ نے کیسے پھیر دیا ؟

22  مئی‬‮  2017

لکھنو(این این آئی)رمضان کی آمد آمد ہے۔ مسلمانوں نے کتنی تیاریاں کی ہیں یہ تو معلوم نہیں لیکن سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس افطار لے کر تیار ہے۔آر ایس ایس کی مسلم ونگ نے کہاہے کہ وہ اترپردیش میں رمضان کے ہر جمعے کو افطار کا انتظام کریں گے۔لیکن افطار میں صرف گائے کا دودھ یا اس کے دودھ سے بنی ہوئی اشیا ہوں گی تاکہ گھر گھر گائے بچاؤ کا پیغام جائے اور اس کے ساتھ یہ بھی پیغام جائے کہ گائے کا گوشت بیماریوں کو دعوت دیتا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق آر ایس ایس کے مسلم ونگ مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے اترپردیش اور اتراکھنڈ ریاستوں کے قومی شریک کنوینر مہیراج دھوج سنگھ نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوگا کہ روزے دار گائے کے دودھ کے ایک گلاس سے اپنا افطار کریں گے۔دھوج سنگھ نے بتایاکہ افطار میں زور گائے کے دودھ اور دودھ سے بنی دوسری اشیا پر ہوگا۔ اور پہلی بار ایسا ہوگا کہ اتر پردیش میں اس قسم کے افطار کا انتظام ہوگا۔گائے کے دودھ کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مسلم سکالرز بھی گائے کے دودھ کو صحت کے لیے مفید اور اس سے بنے گھی کو طبی لحاظ سے سود مند قرار دیتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اس کے برعکس گائے کا گوشت بہت سی بیماریوں کو دعوت دیتا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان میں خصوصی نماز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں گائے کے تحفظ کے لیے اپیل کی جائے گی۔رمضان میں نمازوں کا اہتمام ہوگا اور اس میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کو پھیلانے کی بات کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایم آر ایم کے رضاکار محبت اور اخوت کو پھیلانے کی قسم لیں گے: ‘چلیے ہم ایک خوشحال بھارت کی تعمیر کریں۔ ہم عہد کریں کہ ایوادھیا کے جاری تنازع کو ہم باہمی رضامندی کے ساتھ حل کر لیں کے۔لکھنؤ میں پسماندہ مسلم سماج تنظیم کے صدر نے اس پیش قدمی خیر مقدم کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…