شام پر امریکی حملے کے بعدروس مشتعل،امریکہ سے معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان،دنیا تباہ کن جنگ کے دھانے پر ،روس کااعلان جنگ

8  اپریل‬‮  2017

ماسکو(آئی این پی) روس نے شام پر میزائل حملے کے بعد امریکا سے فضائی معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے بعد امریکا سے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے،دوسری جانب امریکا کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد روس نے شام کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس نے شامی ایئربیس پر کروز میزائلوں سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

امریکا نے اس کے اتحادی ملک کی فوج پر حملہ کیا جو ناقابل قبول ہے اور اس حملے کے بعد واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان شام کی فضائی حدود کے استعمال کے لئے طے پائے گئے معاہدے کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔روسی صدر کے ترجمان کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد کی فوج پر حملے کے بعد روس اور امریکا کے درمیان تعلقات پرانی سطح پر نہیں آسکتے اور اس حملے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں اور روس کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب روسی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کا شام میں فوجی بیس پر میزائل حملہ فضائی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کے بعد ماسکو اپنے اہداف اب خود حاصل کرے گا۔واضح رہے کہ شامی فضائی حدود میں روس اور امریکا کے لڑاکا طیاروں کے آمنے سامنے آنے کے بڑھتے واقعات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 2015 میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے مطابق دونوں ممالک شام میں فضائی کارروائی سے قبل ایک دوسرے کو آگاہ کرنے کے پابند تھے۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد روس نے شام کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کا اعلان کردیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام میں بہتری کا مقصد شامی فوج کی حساس تنصیبات کو محفوظ بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…