پاکستان، چین اور روس نے افغانستان کا کنٹرول حاصل کر لیا، امریکہ چیخ اٹھا۔۔۔ خطے کا نیا گیم پلان کیا ہے؟زبردست رپورٹ

1  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے ،امریکہ کو تنہائی میں دھکیلنے اور افغانستان میں امریکی اور نیٹو اثر کو کمزور کرنے کیلئے روس اور چین میدان میں اتر آئے، پاکستان بھی ساتھ کھڑا ہو گیاہے۔ اس بات کا انکشاف پاکستانی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے میزبان نے افغانستان کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا،

رپورٹ کے مطابق روس اور چین میدان میں اتر گئے ہیں اور امریکا کوافغانستان سے آؤٹ کر رہے ہیں، ایک افغان تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق روس افغان حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا رہا ہےجبکہ امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے سینٹ کو بتایا ہے کہ روس نے داعش کو شکست دینے کیلئے طالبان کی بھرپور مدد کی ہے اور افغانستان میں امریکا اور نیٹو کے اثر کو کمزور کر رہا ہے۔فنانشل ٹائمز کے مطابق چین کے کچھ فوجیوں کو پہلی بار افغانستان کے سرحدی علاقوں میں گشت کرتے دیکھا گیا ہےاور افغان فوج چینی حکام کی مدد سے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کر رہی ہے جس کا مقصدافغانستان کی انتہا پسندی کو چین کے علاقوں تک پھیلنے سے روکنا ہےجبکہ امریکہ کے خیال میں روس اور چین اسے تنہائی کی طرف دھکیل رہے ہیں اور پاکستان بھی اس میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے افغان امور کے ماہر صحافی سمیع یوسف زئی نے پروگرام میں بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف چین کی پالیسی بہت محتاط ہے اور چین مسلمان ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ اس وقت افغانستان میں چین سب سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…