کینیڈا اورارجنٹائن جانے کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

20  فروری‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) نے کینڈا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 2 مارچ 2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق نمائش میں کھیلوں کے سامان، آلات جراحی، بستر کی چادریں، تیار ملبوسات، ہوزری اور غذائی مصنوعات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی

نمائش اور کارباری معاملات طے کر سکیں گے۔ عالمی تجارتی میلہ 16 اور 17 اگست 2017ء کو منعقد ہو گا۔ ٹی ڈی اے پی نے پاکستان کے 70 ویں اور کینڈا کے 150 یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان طریقہ سے منانے کے حوالے سے نمائش میں شرکت کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ عالمی نمائش میں شرکت کے لئے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔،دریں اثناء ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے بیونس آئرس ارجنٹائن میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’ایمی ٹیکس 2017ء‘‘ میں شرکت کے خواہشمند تجارتی و برآمدی اداروں سے 6 مارچ 2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کے جاری بیان کے مطابق 4 اپریل 2017ء سے شروع ہونے والے تجارتی میلے میں ٹیکسٹائل فیبرکس، فائبرز اینڈ یارن، بنا ہوا کپڑا، ٹرمز اینڈ اسیسریز، کٹنگ اینڈ کٹنگ مشینز، ٹیکسٹائل سکرین پرنٹنگ اور سافٹ وئیر وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے زریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اورکاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ عالمی تجارتی میلہ 6 اپریل 2017ء تک جاری رہے گا۔ جس میں شرکت سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…