ٹرمپ کا سفری پابندی کا نیا ایگزیکٹو آرڈر آئندہ ہفتے جاری کرنے کا اعلان

17  فروری‬‮  2017

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اندرون ملک افراتفری اور بیرونی کشیدگی ان کی پیدا کردہ نہیں بلکہ انہیں ورثے میں ملی ہے۔  امریکی انتظامیہ تمام مسائل کو باریکی کے ساتھ اور متوازن شکل میں حل کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے کے حوالے سے پالیسی پر قائم ہیں۔

ایک وفاقی عدالت نے پناہ گزینوں اور سات مسلمان اکثریتی ملکوں کے باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی میں رکاوٹ ڈالی ہے مگر وہ آئندہ ہفتے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد اپنی قوم کے تحفظ کے لیے ایک نیا اور جامع حکم نامہ جاری کریں گے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزارت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی سلامتی کے برطرف مشیر کو ہٹائے جانے کی وجہ بننے والے خفیہ معلومات کے افشاء کے اسکینڈل کی تحقیقات شروع کرے۔انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کا کوئی عہدیدار حساس معلومات کیسے افشاء کرسکتا ہے۔ ‘راز لیک کرنا سنگین جرم ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ راز افشاء کرنے کا معاملہ نہایت سنجیدہ ہے اور اسے خفیہ اداروں کے عہدیداروں کو سونپ دیا گیا ہے۔ میں نے وزارت انصاف سے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ راز افشاء کرنے کے معاملے کی جامع تحقیقات کرے۔صدر ٹرمپ نے تنقید کرنے والے ابلاغی اداروں کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ملک میں بہت سے صحافتی ادارے لوگوں سے جھوٹ بولتے ہیں۔ یہ بے لگام صحافتی ادارے اور ذرائع ابلاغ شفافیت کے فقدان کا شکار ہیں

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…