امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نواسی کا چین کو سرپرائز،سب کو حیران کردیا

3  فروری‬‮  2017

نیویارک (آئی این پی) ’’ ہیپی نیو یئر‘‘ ،سب کو ہیبی نیو یئر ،’’ہم رقص کررہے ہیں ، ہم گارہے ہیں ،آپ تمام کو ہیبی نیو یئر ‘‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نواسی ارب بیلا کشنر کو چینی شیر کٹھ پتلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے مینڈرین میں گاتے ہوئے ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے،

یہ ویڈیو اس کی والدہ ایونکا ٹرمپ نے جمعرات کو اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ ’’ ارب بیلا ایک گانا گارہی ہے جو اس نے چینی نئے سال کیلئے یاد کیا ہے اور تقریب کے ان ایام کے دوران آنے والے ایک شاندار سال کیلئے ہر ایک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہی ہے ، ایونکا نے اپنی ٹویٹ کے آخر پر چار چینی خصوصیات بھی شامل کیں جن کا مطلب ہے ’’ہیبی نیو یئر ‘‘ پانچ سالہ بچی جو ایک سالہ قبل کے مقابلے میں جب اسے چینی زبان میں ایک نظم سناتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا تھا کے مقابلے میں اب زیادہ معیاری مینڈرین بولتی ہے، اس طرح وہ ایک مرتبہ پھر 28جنوری سے شروع ہونیوالے نیا چینی قمری سال منانے والی دنیا بھر کی چینی برادری میں ایک مرتبہ پھر ہر دلعزیز ہو گئی ہے ، گذشتہ روز ایونکا اور ارب بیلا نے واشنگٹن نے چینی سفارتخانے میں استقبالیہ دعوت میں شرکت کی ، ماں اور بیٹی کی جشن بہاراں کی مبارکباد نے امریکہ کے اہم شہروں میں روایتی شیر رقصوں ، آتش بازی ، سرخ لالٹینوں اور رنگا رنگ تقریب کی وجہ سے پیدا کئے جانیوالے لطف اندوز ماحول میں مزید رنگ بھر دیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…