تمہارے ملک میں بہت سے بدمعاش موجود ہیں !،ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمسایہ ملک پر حملے کا اعلان کردیا

3  فروری‬‮  2017

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے میکسیکن ہم منصب اینریک پینا نیتو کو فون پر دھمکی دی ہے کہ اگر میکسیکو نے اپنے ہاں موجود بدمعاشوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو اس کام کیلئے وہ امریکی فوج کو میکسیکو پر چڑھائی کا حکم دے دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور میکسیکن صدور میں فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران ٹرمپ کا انداز تحمکانہ اور لہجہ توہین آمیز تھا، انہوں نے کھلے الفاظ میں میکسیکن ہم منصب کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے اپنے ملک میں موجود اسمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو امریکا اپنی فوج لے کر ان کے ملک پر چڑھ دوڑے گا۔ٹرانسکرپٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میکسیکو میں بہت سے بدمعاش موجود ہیں لیکن میکسیکن حکومت انہیں روکنے کیلئے مناسب اقدامات نہیں کررہی۔ اس گفتگو میں ٹرمپ نے میکسیکو کی فوج کو خوفزدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کسی سے نہیں ڈرتی اور وہ ان عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے امریکی فوج بھیج سکتے ہیں۔اپنی صدارتی مہم کے دوران بھی ڈونلڈ ٹرمپ اگرچہ میکسیکو کے بارے میں ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے رہے ہیں لیکن سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ میکسیکن صدر کو فون کرکے واضح الفاظ میں حملے کی دھمکی دینا ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ کو دیگر سربراہانِ مملکت سے بات کرنے کے آداب سے بالکل بھی واقفیت نہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…