آسٹن میں ہزاروں مسلمانوں کا مارچ،ٹرمپ کے اقدامات کی مذمت

3  فروری‬‮  2017

ٹیکساس(این این آئی)ریاست ٹیکساس کے دارحکومت آسٹن میں سالانہ ٹیکساس مسلم کیپٹل ڈے کے موقع پر ہزاروں مسلمان مرد و خواتین نے ریاست ٹیکساس کی قانون ساز اسمبلی بلڈنگ کے سامنے زبردست مارچ کیا اور ٹرمپ کے اقدامات کی مذمت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق

 

امریکی ریاست ٹیکساس میں 2015ء سے ریاست کے دارحکومت آسٹن میں مسلم کیپٹل ڈے منایا جاتا ہے تاہم اس بار اس ڈے کے موقع پر ریاست ٹیکساس سے ہزاروں مرد و خواتین نے اس ڈے میں بھر پور طریقے سے شرکت کی اس موقع پر امریکی مسلمانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی مذمت کی اور ریاست کی اسمبلی کے باہر مارچ کیا۔امریکی ریاست ٹیکساس کی قانون ساز اسمبلی بلڈنگ کیسامنے مارچ کے شرکاء سے مسلمان رہنمائوں اور ڈیموکرٹیک پارٹی کے منتخب نمائندوں جس میں کرس ٹرنر،وکٹوریا، سیسلیا اسرائیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سات مسلمان ممالک کے مسلمانوں کی امریکا داخلے پر پابندی کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ وقت ہماری ریاست اور ملک کیلئے انتہائی خطر ناک ہے۔اس موقع پر مقامی امریکی مرد و خواتین نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مسلمانوں کو اپنے گھیرے میں لے

 

کر ان سے محبت کا اظہار کیا، مقامی امریکیوں کا کہنا تھا کہ ہم سب امریکی ہیں جبکہ مذہب یا رنگ و نسل کی بنیاد پر ہم کسی کو ایسے اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے جو امریکی رواداری اور اصولوں کے خلاف ہیں ۔ مسلمانوں کی قانونی جنگ لڑنے والی تنظیم کئیر

کے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے آج امریکا کا مسلمان متحد ہو گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…