افغان جنگ،روس پاکستان پر قبضہ کرنا نہیں چاہتاتھا بلکہ ۔! روس کے خصوصی نمائندے کے انکشافات

1  جنوری‬‮  2017

ماسکو (نیوزڈیسک) روسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ضمیر قبولوف نے کہاہےکہ افغان جنگ میں روس کا پاکستان پرحملہ کرنے کاکوئی ارادہ نہیں تھاکیونکہ روسی حکومت کومعلوم تھاکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اوراس پرحملہ کرناایک بڑی غلطی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ اپنی وزارت میں کسی سے بھی نہیں سناکہ پاکستان پرکنڑول حاصل کرناہے ۔

انہوں نے کہاکہ امیدہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کے حوالے سے نئی حکمت عملی مرتب کریں گے اور ایسے کئی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے جو صرف روس ہی نہیں بلکہ پاکستان، چین اور ایران کیلئے تشویش کاباعث ہیں ۔

اتوارکے روزانہوں نے ایک انٹرویومیں کہاکہ افغانستان پر امریکی حملے کا مقصد یہ تھا کہ ایرانی انقلاب کے بعد امریکہ کاسب سے بڑافوجی اڈہ ختم ہونے پرخطے میں اس کی گرفت کمزورہوجائے گی جس کی وجہ سے ایک وسیع رقبے پرقبضہ کرنےکےلئے حملہ کیاتاکہ وہ روس، چین اورایٹمی صلاحیت کے حامل پاکستان اور ایران پر نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی جوہری صلاحیت سے پریشان ہے، دوسری پریشان کن بات پاکستان کے جوہری بم کو اسلامی قرار دیا جانا اور اس سے کئی جذبات کا وابستہ ہونا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…