بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،سویلین بس اور ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت

23  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے سویلین بس اور ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور 23 نومبر کو بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایل او سی پر ڈھڈنیال سیکٹر پر سویلین بس کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی جس کے نتیجہ میں 9 بے گناہ شہری شہید اور 9 زخمی ہو گئے ۔

انہوں نے کہا کہ سویلین آبادی والے علاقوں ، گاؤں ، ایمبولینسوں اور سول ٹرانسپورٹ کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء نے بس کے زخمیوں کو لیجانے والی ایمولینس کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ۔ انہوں نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پر زور دیا کہ 2003 ء کی سیز فائر مفاہمت پر عمل کیا جائے ۔ سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کی تحقیقا ت کی جائیں اور بھارتی افواج کو ہدایت کی جائے کہ سیز فائر کی پوری طرح پابندی کرے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ روکے اور ایل او سی پر امن قائم رکھے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…