بیت المقدس کیلئے تاریخی قرار دادکو ووٹ کیوں دیا؟ اسرائیل کااقوام متحدہ کے ادارے کیخلاف انتہائی اقدام

19  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے ایک متنازع قرارداد کو منظور کیا ہے جس میں یروشلم میں موجود تاریخی بیت المقدس کے سلسلے میں یہودیوں کا کوئی ذکر نہیں۔یونیسکو کے ایگزیکٹیو بورڈ نے عرب ممالک کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔ قرارداد میں بار بار اسے صرف اس کے اسلامی ناموں سے یاد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ یہودیوں کا بھی مقدس ترین مقام ہے۔یہودی اسے ‘ٹمپل ماؤنٹ’ کے نام سے پکارتے ہیں تو مسلمان اسے ‘حرم شریف یا بیت المقدس’ کے نام سے پکارتے ہیں۔اس قرارداد کے سبب گذشتہ ہفتے اسرائیل نے یونیسکو سے اپنے سارے رابطے منجمد کر دیے۔قرارداد کے متن کا مقصد فلسطین کے ثقافتی ورثے اور مشرقی یروشلم کے مخصوص کردار کو بچانا تھا۔اس میں یروشلم اور مقبوضہ غرب اردن کے مقدس مقامات پر اسرائیل کی سرگرمیوں پر تنقید بھی کی گئی ہے۔یروشلم کے قدیم شہر اور اس کی دیواروں کو وحدانیت کے قائل تینوں مذاہب (اسلام، یہودی اور نصرانی) میں مقدس تسلیم کیا گیا ہے لیکن مقدس پہاڑی کو صرف ‘الاقصی مسجد یا حرم الشریف’ کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔
قرارداد کے متن میں ‘البراق پلازہ’ کو دو واوین میں لکھا گیا ہے جبکہ اسی کے یہودی نام ‘ویسٹر پلازہ’ کو ایک واوین میں لکھا گیا ہے یعنی اسے کم اہمیت دی گئی ہے۔یونیسکو کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے صدر مائیکل ووربس نے جمعے کو کہا کہ مصالحت کے لیے اگر مزید وقت مل جاتا تو بہتر ہوتا۔انھوں نے اسرائیل ٹی وی نیٹ ورک چینل 10 کو بتایا: ‘کل جو ہوا وہ بہت غیر معمولی تھا اور مجھے اس پر افسوس ہے۔’منگل کو یونیسکو میں اسرائیل کے سفیر کارمیل شمع ہوکوہین نے فلسطین پر ‘کھیل کھیلنے’ کا الزام لگایا۔انھوں نے بتایا کہ ‘ممالک اور لوگوں کے درمیان مسائل کو سلجھانے کے لیے یہ غلط جگہ ہے۔’لیکن یونیسکو میں فلسطین کے نائب سفیر منیر انستاس نے قرارداد کے منظور کیے جانے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ‘اس سے اسرائیلی حکام پر دباؤ پڑے گا’ کہ وہ اپنی تمام خلاف ورزیاں بطور خاص قدیم شہر اور اس کے اطراف میں کھدائی روک دیں۔قرارداد میں بار بار قوت کے استعمال، مسلمانوں پر پابندی عائد کرنے اور آثار قدیم کے تعلق سے اسرائیلی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی ہے لیکن اسرائیل ان تنقید کو سیاست سے متاثر قرار دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…