اڑی حملہ ،بھارتی جرنیل اپنے افسروں پرشک کرنے لگے ،اہم تبدیلی کردی ،تحقیقات شروع

2  اکتوبر‬‮  2016

سرینگر(مانیڑنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر میں حملہ خود بھارت کے گلے کی ہڈی بن گیااورموی حکومت کوٹھنڈاکرنے کےلئے بھارتی جرنیلوں نے بھارتی بریگیڈ کمانڈر اوما شنکر کو ہٹا کر انکی جگہ کرنل یشپال کو تعینات کردیا گیا ۔ جبکہ بھارتی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اڑی واقعہ میں اندرونی طور پر کچھ غلط ہوا ہے۔ بھارت نے اوڑی سیکٹر کے موجودہ بریگیڈ کمانڈر کی جگہ کرنل یشپال کو عہدے پر تعینات کردیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق اوڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو تحقیقات میں شامل کرنے کیلئے عہدے سے ہٹایا گیا وہ تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے پر کام نہیں کریں گے۔ واقعہ کی انکوائری مکمل ہوتے ہی وہ اپنے فرائض سنبھال لیں گے۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اوڑی حملے میں اندرونی غلطی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں کچھ تو غلط ضرور ہوا، ہم غلطی کو سدھارنے کیلئے تحقیقات کرینگے، اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منوہر پاریکر نے اوڑی حملے کی تحقیقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو ضرور غلط ہوا ہے جس کے باعث حملہ آور کارروائی کرنے میں کامیاب ہوئے، ضرورت پڑی تو بھارت منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ حساس معاملہ میں اس پر تفصیل سے بات نہیں کرسکتا۔ جب آپ کسی غلطی کو درست کرنے جاتے ہیں تو یہ بات یقینی بنائی جاتی ہے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ حملہ آورباہرسے آئے کامیاب ہوئے اس میں کچھ بھارتی افسربھی ملوث ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے اعلی سطح پراس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…