20لاکھ مسلمانوں پر پانی بند ۔۔۔بڑا اسلامی شہر خطرے میں 

25  ستمبر‬‮  2016

اسلام آد( مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں سرکاری اور باغی افواج میں جنگ ایک بار پھر زوروں پر ہے اور حلب شہر ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا ہے ۔ بشار الاسد کی فوجوں نے حلب پر قبضہ کرکے 20لاکھ آبادی کے شہر پر پانی بند کر دیا ہے ۔صدر بشار الاسد کی حامی افواج نے حلب میں باغیوں کے ایک اہم گڑھ ہندرات کیمپ پر قبضہ کرلیا ہے۔ہندرات دفاعی اعتبار سے بہت اہم ہے کیونکہ یہ ایک اونچے مقام پر واقع ہے جہاں سے شہر میں آنے والے راستے پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔دریں اثنا شہر میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں پر سرکاری افواج کی بمباری جاری ہے اور سنیچر کو بھی شام کی سرکاری افواج کی جانب سے شہر میں بمباری کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پیر کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد شامی افواج نے شہر میں میں تازہ فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ادھر اقوامِ متحدہ کے مطابق شام کے شہر حلب پر ہونی والی حالیہ شدید بمباری کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ افراد کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔بچوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسف کے مطابق جمعے کو ہونے والی بمباری کے باعث باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے میں پانی فراہم کرنے والے پمپ سٹیشن کی مرمت نہیں کی جاسکی۔یونیسف کا کہنا ہے کہ شہر میں موجود پانی نکالنے والا دوسرا پمپ بھی بند ہے۔
اس سے قبل روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ شام میں جنگ کے خاتمے کے لئے روس اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی حفاظت ضروری ہے کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔انھوں نے یہ بات نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کہی۔روسی وزیرِ خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب شام میں جنگ بندی کا معاہدہ ٹوٹ چکا ہے اور شامی فوج حلب کے مختلف علاقوں کو باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے وہاں بمباری کر رہی ہے۔سرگئی لاوروف نے باغیوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…