دبئی : اردن کے شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی

5  دسمبر‬‮  2018

دبئی  (مانیٹرنگ ڈیسک) لاٹری ٹکٹ خریدنا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہوتا لیکن جو اسے ممکن بنالے ، اس کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں رہتا، اردن کے شہری نے دبئی میں یو ایس ڈالر ملینیئر لاٹری جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق ملازمت کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے

اردنی شہری نے 19 برس بعد دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر ڈیوٹی فری ملینیئر لاٹری جیت کر 10 لاکھ امریکی ڈالر اپنے نام کرلیے ہیں۔ اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 48 سالہ مروان طہٰ جب بھی دبئی کا سفر اختیار کرتا ہے ڈیوٹی فری ریفل لاٹری کا ٹکٹ خریدتا ہے اور سنہ 1999 سے اب تک 300 ٹکٹ خرید چکا ہے۔ مروان طہٰ کا کہنا ہے کہ میں گذشتہ 19 برسوں سے سیکڑوں ٹکٹ خرید چکا ہے اور اس مرتبہ بھی میں نے ڈیوٹی فری لاٹری کے 3 ٹکٹ خریدے تھے، میں شکر گزار ہوں کہ ایک ٹکٹ نے میری قسمت بدل دی۔ اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی فری ملینئم ملینیئر لاٹری کا ٹکٹ خریدنا بھی مروان طہٰ کے سفر کا حصّہ بن چکا ہے، جس طرح کوئی دبئی ڈیوٹی فری سے شاپنگ کرتا ہے اسی طرح مذکورہ شخص ایک ہزار درہم کا لاٹری کا ٹکٹ خریدتا ہے۔ مروان شہری کا کہنا ہے کہ میں ملینئم ملینیئر لاٹری میں شرکت کاموقع کھونا نہیں چاہتا، جب بھی دبئی کا سفر اختیار کروں گا ڈیوٹی فری لاٹری کا ٹکٹ خریدتا رہوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ لاٹری کے ذریعے جیتی گئی دس لاکھ امریکی ڈالر کی رقم کا ایک حصّہ خیراتی ادارے کو چندے میں دے دوں گا جبکہ باقی کی رقم ذاتی سرمایہ داری میں خرچ کروں گا۔ اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مروان طہٰ نویں اردنی شہری ہیں جنہوں نے سنہ 1999 کے بعد اب تک لاٹری جیتی ہے۔ یاد رہے کہ دبئی ڈیوٹی فری ریفل ٹکٹ کے نام سے جانے والے اس ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار درہم ہے جوکہ دبئی میں مقیم کسی بھی پاکستانی کے لیے ایک بڑی رقم ہے۔ مروان طہٰ ایک امید پر 19 برسوں میں اب تک کل 30 ہزار درہم اس لاٹری میں لگاچکے ہیں کہ اگر انعام نکل آیا تو ان کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…