’’ہاتھی سر والا ‘‘ لاہور میں عجیب الخلقت انسان ۔۔۔ وہ کیسا دکھتا ہے ، کون ہے ؟ تصاویر لنک میں 

14  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سڑکوں پر موجود ’ہاتھی سر والا ‘کے نام سے مشہور ایک عجیب الخلقت شخص دراصل ایک شدید قسم کی دماغی بیماری میں مبتلا ہے‘ اس بیماری میں چہرے کی ہیت تبدیل ہوکر رہ جاتی ہے۔لاہور کے مضافاتی علاقوں میں کبھی دیکھا جانے والا یہ نامعلوم شخص جس کی تصاویر ماضی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں‘ درحقیقت نیورو فائبرومیٹاسس نامی دماغی سرطان میں مبتلا ہے جس میں رگوں کو بافتوں سے ملانے کے مقام پر رسولی بن جاتی ہے۔

یہ شخص بالکل ان پڑھ ہے اور اس کا واحد ذریعہ آمدنی لوگوں کو اپنی عجیب نظر آنے والی ہیت سے ڈرا کر ان سے پیسے مانگنا ہے‘ لوگ اس کے خدوخال سے خوفزدہ ہوکر اکثر اسے رقم دے دیتے ہیں کہ وہ جلد ان کا پیچھا چھوڑ دے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دما غ کے کینسر کی ایک قسم ہے جس میں رسولیاں تیزی سے بڑھتی ہیں اور اکثر ہیت کو تبدیل کرکے رکھ دیتی ہے۔ یہی مرض لندن کے معروفِ جوزف میرک کو بھی لاحق تھا اور اسی بنا پر اسے الیفنٹ مین یا ہاتھی نما انسان کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی اسے سحر زدہ یا کسی ہوائی اثر کا شکار سمجھتی ہے اور اس سے دور رہنے میں ہی اپنی عافیت جانتی ہے‘ اکثر اس کے ساتھ برا برتاؤ بھی کیا جاتا ہے۔ یہ شخص مختلف اوقات میں مختلف علاقوں میں دیکھا گیا ہے اس کی ایک تصویر ڈھلوں سی این جی اسٹیشن کے سامنے بھی لی گئی ہے تاہم اس کا حتمی ٹھکانہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔اگر آپ کو یہ شخص کہیں ملے تو اس سے ڈریے مت بلکہ اس سے پیار سے پیش آئیں اور اس کی مدد کریں کیونکہ یہ شخص ’ہاتھی سر والا‘ نہیں بلکہ ایک تکلیف دہ بیماری میں مبتلا مریض ہے جو کہ اپنے گرد ونواح کی توجہ کا حقدارہے۔

 

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…