روس میں انوکھا کام ، 50 کلومیٹر سڑک ہی چوری کر لی گئی

15  جنوری‬‮  2016

ماسکو(نیوز ڈیسک)روس کے حکام نے ملک کے شمالی علاقے کومی کے ایک سینیئر جیل اہلکار کو ہائی وے کی 50 کلومیٹر سڑک چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کومی کے جیل خانہ جات کے قائمقام نائب سربراہ ایلیگزینڈر پروٹوپوپوو نے اپنی نگرانی میں اس سڑک کو اکھاڑا۔سڑک اکھڑوانے کے بعد انھوں نے اس کے سات ہزار کنکریٹ کے سلیب کو بیچ دیا۔حکام کا اندازہ ہے کہ اس چوری سے قومی خزانے کو 79 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔پولیس حکوم نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ سڑک کو اکھاڑنے کا کام ایک سال سے زیادہ عرصے میں 2014 اور 2015 میں کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم چلا ہے کہ یہ کنکریٹ کے سلیب ایک کمرشل کمپنی کو بیچے گئے اور اس کمپنی نے بھی آگے ان سلیب کو منافعے پر بیچا۔اے ایف پی کے مطابق ایلیگزینڈر کومی میں جیل خانہ جات میں 2010 سے 2015 تک تعینات تھے اور اس عرصے میں ان کو کئی ایوارڈ بھی ملے۔ایلیگزینڈر کو بدھ کے روز حراست میں لیا گیا اور اگر ان پر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو ان کو دس سال تک کی قید بھی ہو سکتی ہے۔کوپی ریپبلک روس کے شمالی علاقے میں ہے اور اس میں زیادہ تر جنگلات ہیں اور یہ علاقہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جیسے تیل، گیس وغیرہ۔اے ایف پی کے مطابق روس میں سڑک کی یعمیر کی صنعت میں سب سے زیادہ بدعنوانی ہوتی ہے اور اس کی قیمت دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…