چیتے نے اپنے شکار سے دوستی کرلی

29  ‬‮نومبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کبھی کبھی کچھ ایسے مناظر نظروں کے سامنے آجاتے ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے ایسا ہی ایک منظر نظرآیا روس کے چڑیا گھر میں جہاں ایک چیتے نے اس کو کھانے کے طور پر پیش کی جانے والی زندہ بکری کو شکار کرنے کی بجائے اس سے دوستی کرکے سب کو حیران کردیا۔کہاوت ہے کہ جب چیتے اور بکری ایک ساتھ پانی پئیں تو دنیا میں امن قائم ہوجائے گا اگرچہ دنیا میں امن تو ایک طرف بڑی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے لیکن ایسے ماحول میں بھی روس میں ایک چیتے اور بکری کی دوستی نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ روس میں سائیبریا کے علاقے کے ایک چڑیا گھر میں وہاں کے ملازم نے چیتے کو اپنے معمول کے مطابق ایک زندہ بکری کھانے کے لیے دی اور اس بات کا منتظر رہا کہ اب چیتے بکری کو اپنا نوالے بنا لے گا لیکن اگلا منظر اس کے لیے حیران کن تھا جب چیتے نے بکری کو کھایا نہیں بلکہ اس کے ساتھ ایک طرف کو چل دیا اور کچھ دور جاکر ایک لکڑی کے قریب کھڑے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے۔ چیتے جسے ایمر کے نام سے پکارا جاتا ہے اور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بکری کو اس کی بہادری کی وجہ سے تیمر کا نام دیا گیا ہے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے اور دوستی سے لطف اندوز ہوتے ہیں جب کہ دیکھنے والے ان کی دوستی پر حیران نظر آتے ہیں۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمر ہفتے میں 2 بار زندہ شکار کھانے کا عادی ہے اور اسے پتا ہے کہ کیسے چیتےاور خرگوش کو شکارکرنا ہے لیکن حیرت انگیز طورپر ایمر نے اس بکری کو کھانے سے انکارکرتے ہوئے اس سے دوستی کرلی یا کہا جا سکتا ہے کہ دونوں میں محبت ہوگئی۔ ایک ملازم کاکہنا ہے کہ اس بکری نے کبھی چیتے کو نہیں دیکھا تھا اس لیے وہ اس سے خوف زدہ بھی نہیں ہوئی جب کہ چیتے نے یہ دیکھ کرخود کو مشکل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور یوں دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…