سپین:45 سال سے ویران گاؤ ں میں زندگی گزارنے والامعمرجوڑا

19  ‬‮نومبر‬‮  2015

میڈرڈ(نیوز ڈیسک)اس بات کا تصور ہی انتہائی عجیب اور دل دہلا دینے والا ہوگا کہ آپ کو کسی ایسی جگہ رہائش اختیار کرنی پڑ جائے جہاں سے آپ کا کسی دوسرے انسان کے ساتھ رابطہ نہ ہولیکن ایک ہسپانوی جوڑا اسی حال میں خوش ہے۔اسپین کے ایک خوبصورت گاو ں ’’ لا ایسٹریلا‘‘ میں گزشتہ 45 برس سے صرف ایک جوڑا رہائش پزیر ہے۔اس گاو ں کی کل آبادی ان دو نفوس پر ہی مشتمل ہے اور قریب ترین آ بادی بھی 25 کلو میٹر دور ہے۔یہ گاؤ ں ہمیشہ سے ایسا نہیں تھا بلکہ یہ امیر لوگوں کے لیے بسایا گیا تھا اور صرف با حیثیت افراد ہی یہاں رہائش رکھنے کا سوچ سکتے تھے لیکن 1883میں ایک تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں اس گاؤ ں کی نصف سے زیادہ آبادی موت کا نشانہ بن گئی اور یہ گاؤ ں اجڑ گیا۔آدھی سے زیادہ آبادی کے لقمہ اجل بن جانے کے بعد دیگر لوگوں نے یہاں سے نقل مکانی شروع کردی اور آہستہ آہستہ لوگ یہاں سے جاتے رہے ، اب گزشتہ 45 بر س سے یہاں صرف 79سالہ جان مارٹن اور ان کی 82 سالہ رفیق حیات رہ رہے ہیں جبکہ 3 کتے، 3 مرغیاں اور 25 بلیاں ان کے دکھ درد کی ساتھی ہیں۔ہفتوں تک ان دونوں سے ملنے کوئی نہیں آتا لیکن اس کے باوجود یہ عمر رسیدہ جوڑابقول ان دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…