ترکی، شہابی پتھر کے ٹکڑوں نے گا ﺅںوالوں مالامال کردیا

19  ‬‮نومبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ترکی کے دیہات میں گرنے والے شہابی پتھر کے ٹکڑے کو دیہاتی فروخت کر کے مالامال ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیہاتیوں نے ساڑھے تین لاکھ امریکی ڈالر شہابی پتھر کو فروخت کر کے کما ئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ترکی کے بنگول صوبے میں ساری سیسیک کے مقامی باشندے دیہات کی خاک چھان کر ٹکڑے تلاش کر رہے ہیں اورساری سیسیک کے باشندوں نے ان شہابی ٹکڑوں کو بیچ کر گاڑیاں اور گھر خرید لیے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ شہابی ٹکڑے اس علاقے میں ستمبر میں گرے تھے۔رپورٹ کے مطابق ان شہابی پتھروں کی قیمت تقریبا 60 ڈالر فی گرام ہے۔ گاو¿ں کے تقریبا 3200 باشندوں میں سب سے خوش قسمت 30 سالہ حسن بلدک نکلا جسے زمین پر گرے شہابی ٹکڑوں میں سب سے وزنیڈیڑھ کلو کا شہابی ٹکڑا ملا۔ اس نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ شہابی پتھر ڈھونڈھنے میں اسے تین چار گھنٹے لگے اور آخر اسے مٹی میں ایک چمکیلا پتھر مل گیا۔ میڈیا کے مطابق بلدک نے اس ٹکڑے کی20 ہزار امریکی ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ اس کاکہناتھا کہ شہابی پتھر بیچ کر اسے جو پیسے ملیں گے اس سے وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ استنبول میں پیسٹری کی دکان کھولے گا۔ 2013 میں ایک شہابی پتھر روس کی جھیل میں گرا تھا اور اس کے ٹکڑے وسیع علاقے میں پھیل گئے تھے۔ ترکی میں گرنے والا یہ پتھر معدنیات کے لحاظ سے سائنسی دلچسپی کا باعث نہیں ہے تاہم محقوق اور نوادرات کو اکٹھا کرنے والے افراد کی نگاہ میں بڑے ٹکڑے کی ابھی بھی بہت قدر و قیمت ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…