امریکی پولیس افسر نے اپنی گاڑی غلط جگہ پارک کرکے خود پر ہی جرمانہ کردیا

19  ‬‮نومبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اگر ہر پولیس افسر اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے انجام دینے لگے تو جرائم پر قابوپانا ا?سان ہوجائے گا تاہم ایسی ایک مثال دیکھنے میں ا?ئی امریکا میں جہاں ایک ایماندار پولیس افسر نے معذوروں کی گاڑیوں کے لیے مخصوص جگہ پرغلطی سے اپنی گاڑی کھڑے کرنے پر خود ہی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے چالان کاٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وسکونسن کے علاقے ملکواکی کاو¿نٹی کے پولیس افسرڈیوڈ کلارک نےاس وقت اپنے پورے ڈیپارٹمنٹ کو حیرت میں ڈال دیا جب انہوں نے اپنے ہی نام پارکنگ ٹکٹ یعنی جرمانہ عائد کردیا۔ ڈیوڈ بزرگوں کے دن کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کے لیے جب وہاں پہنچے تو اپنی کار غلطی سے معذورں کے لیے مخصوص کی گئی کار پارکنگ میں کھڑی کردی اور اپنے ماتحت سے کہا کہ وہ کار کو ہٹا کر دوسری جگہ کھڑی کردے لیکن جب وہ تقریب سے واپس ا?ئے تو ان کی کار وہیں کھڑی تھی جس پر پولیس افسر نے دوسرے شہریوں کی طرح خود پر جرمانہ عائد کردیا۔ جرمانہ عائد کرنے کے بعد ڈیوڈ نے نہ صرف 35 ڈالر کا جرمانہ ادا کیا بلکہ معذوروں کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے لیے 200 ڈالر مزید بھی عطیہ کردیئے۔
پولیس افسر کاکہنا تھا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ اس کے حکم کے باوجود اس کی اسکواڈ کار دوسری جگہ کیوں پارک نہیں کی گئی جب کہ قانون پولیس اہلکار یا عام شہری سب کے لیے ایک جیسا ہے اس لیے اس کا اقدام بالکل درست تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…