اسکاٹ لینڈ کے ایک شہری کو جہاز کا در وازہ کھولنا مہنگا پڑگیا

30  ستمبر‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈ یسک ) اسکاٹ لینڈ کے ایک شہری کو 30 ہزار فٹ بلندی پر جہاز کے دروازے کو باتھ روم کا دروازہ سمجھ کر کھولنے کی کوشش مہنگی پڑگئی اور بے پرواہ شخص کو پوری رات جیل میں گزارنے کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔
اسکاٹش میڈیا کے مطابق رائل ڈچ ایئر لائنز کی پرواز اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم جارہی تھی کہ 30 ہزار فٹ بلندی پر ایک اسکاٹش شہری جیمز گرے نے مبینہ طور پرجہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ کھل سکا جب کہ اس موقع پر مسافروں اورجہاز کے عملے کے ہوش اڑ گئے اور عملے کے افراد نے فوری طور پراسکاٹش شہری کوسیٹ پر بیٹھنے کو کہا اور جہاز کے ٹیک آف کرنے تک اس کی نگرانی بھی کی تاہم جیمز کا مو¿قف تھا کہ اس کا مقصد جہاز کا دروازہ کھولنا نہیں بلکہ وہ تو صرف باتھ روم جانا چاہتا تھا۔
جہازجب ایمسٹرڈم کے ایئرپورٹ پرپہنچا تو انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کرقریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جہاں اسے پوری رات حوالات میں ہی گزارنی پڑی جب کہ مسافروں کو خوفزدہ کرنے اور ہوائی سفر کے دوران نامناسب رویہ اختیار کرنے کے الزام میں جیمز کو 65 ہزار روپے جرمانہ بھی اداکرنا پڑا۔ ایمسٹرڈم میں اپنا کام مکمل کرکے جب وہ واپس اسکاٹ لینڈ آنے کے لیئے اپنے ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچا تو ڈچ ایئر لائنز کے عملے نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا اور انہیں بتایا گیا کہ وہ 5 سال تک اس ایئرلائن کے ذریعے سفر نہیں کرسکتے جس پر جیمز کو اپنے ایک دوست سے ادھار رقم لے کر ایک دوسری ایئر لائن کے ذریعے ایڈن برگ آنا پڑا۔
واضح رہے کہ ہوائی سفر کی تاریخ میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں 2 سال قبل سینٹ لوشیا سے لندن جانے والے برٹش ایئر ویز کے طیارے میں بھی سری لنکا اے کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی نے نشے کی حالت میں اچانک اٹھ کر دروازہ کھولنے کے لئے زور لگانا شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے مسافروں سمیت جہاز کا عملہ خوفزدہ ہوگیا تھا اور بعد ازاں کھلاڑی پر 2 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…