ناخن پر سرخ لکیر نظر آئے تووقت ضائع کئے بغیر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ۔۔۔بڑے خطرے سے آگاہ کردیا گیا

12  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کے کسی ایک یا کئی ناخنوں پر سرخ لکیر ابھرے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کلیولینڈ کلینک کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناخن انسانی صحت کے بارے میں بہت

کچھ بتاتے ہیں، مگر بیشتر افراد ان علامات سے واقف نہیں ہوتے۔ ناخن کی وہ علامات جو مختلف امراض کا خطرہ ظاہر کریں ایسی ہی ایک علامت کسی ایک یا کئی ناخنوں میں سرخ لکیر کا ابھرنا ہے۔ تحقیق کے مطابق ہوسکتا ہے کہ ایسی سرخ لکیر زیادہ سنجیدہمرض کی علامت نہ ہو بلکہ ناخن کی سطح پتلی ہورہی ہو مگر اکثر اوقات یہ معاملہ سنگین بھی ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر ایسی سرخ لکیریں کئی ناخنوں پر نمودار ہوں تو یہ ناخن کی جڑ میں ورم کا نتیجہ ہوسکتی ہے جس کی وجہ مختلف امراض جیسے چنبل یا کوئی تکلیف دہ جلدی مرض۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اگر صرف ایک ناخن پر ایسی لکیر نظر آئے تو یہ بھی مختلف امراض جیسے چربی کی رسولی یا نرم چربیلا پھوڑا، ریشہ دار بافتوں پر مشتمل رسولی یا سخت مسے کی علامت ہوسکتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اگر اس لکیر میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نظر آئے جیسے وہ پھیلنے لگے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بیماری کو زیادہ سنگین ہونے سے

روکا جاسکے۔ اسی تحقیق کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ ناخنوں پر سفید نشانات وہ عام شکایت ہے جو اکثر افراد کرتے ہیں اور عام طور پر اس کی وجہ تشویشناک نہیں ہوتی بلکہ یہ کسی چوٹ کا نتیجہ ہوسکتے ہیں جو کچھ دن پہلے لگی ہو۔مگر کچھ معاملات میں اس کے حوالے سے جانچ

پڑتال کی ضرورت ہوتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ کچھ مریضوں کے ناخنوں میں یہ سفید نشانات بدلنے لگتے ہیں جبکہ عضو کا حصہ بھی پیلا پڑجاتا ہے۔ ایسا عام طور پر امراض قلب، گردوں کے امراض، جگر کے امراض کے ساتھ ساتھ پروٹین اور وٹامن کی کمی کا نیتجہ ہوسکتا ہے۔ اگر ان سفید نشانات میں بھی کوئی تبدیلی دیکھنے میں آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…