بہت کم اور زیادہ نیند بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ماہرین صحت نے اپنی نئی تحقیق میں خبر دار کردیا

12  ‬‮نومبر‬‮  2020

بیجنگ(این این آئی )ماہرین صحت نے اپنی ایک نئی تحقیق میں کہاہے کہ بہت کم اور بہت زیادہ نیند بھی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ بہت کم نیند یعنی چارگھنٹے یا اس سے کم جبکہ بہت زیادہ نیند مطلب 10 گھنٹے

یا اس سے بھی زیادہ سونے کوکہا گیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے سات گھنٹے کی نیند لینے کی تائید کی گئی ہے۔پیکنگ یونیورسٹی کلینکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی تحقیق میں بہت کم اور زیادہ سونے کا نقصان بتاتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کے دماغی افعال پر نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔تحقیق میں یہ تو ثابت نہیں ہوا کہ بہت کم یا زیادہ نیند دماغی تنزلی کا باعث بنتی ہے مگر ایسا تعلق ضرور نظر آتا ہے۔نیند اس لیے ضروری ہوتی ہے کیونکہ اس سے ہمارے جسم اور ذہن کو دوبارہ چارج ہونے کا موقع ملتا ہے، مناسب وقت تک نیند سے صحت مند رہنا اور امراض کی روک تھام ممکن ہوتی ہے۔نیند کی کمی کے نتیجے میں دماغ اپنے افعال درست طریقے سے جاری نہیں رکھ پاتا، توجہ مرکوز کرنا، سوچنا اور یادداشت کا تجزیہ مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت کم نیند سے دماغ میں ایسا مواد اور پروٹین جمع ہونے لگتا ہے جو الزائمر امراض کا باعث بنتے ہیں۔دوسری جانب محققین کا کہنا تھا کہ جو لوگ اچھی معیاری نیند کو معمول بنالیتے ہیں وہ عمر بڑھنے سے دماغی تنزلی سے بھی خود کو بچالیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…