نوجوان دل کے امراض میں تیزی سے مبتلا کیوں ہورہے ہیں؟ دوران تحقیق ہوشربا انکشافات

21  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ روزانہ دو انرجی ڈرنکس تندرست نوجوانوں میں بھی دل کے امراض کی وجہ بن سکتی ہے۔جنوبی آسٹریلیا کے اسپتالوں کی ایمرجنسی میں لائے جانے والے 13 سے 40 سال کے افراد کو دل کی بے قابو دھڑکن،

سینے میں درد اور گھبراہٹ کی وجہ سے لایا گیا تھا اور ان سب نے روزانہ کئی مرتبہ انرجی ڈرنکس پینے کا اعتراف کیا تھا۔ یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ سے وابستہ اور اس مطالعے پرکام کرنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ انرجی ڈرنکس اور امراضِ قلب کا براہِ راست تعلق ہے۔اس سے متعلق سروے کیے گئے مریضوںمیں 36 فیصد نے اسپتال آنے سے 24 گھنٹے پہلے ایک انرجی ڈرنک جب کہ 70 فیصد نے زندگی میں کبھی نہ کبھی انرجی ڈرنکس پی تھیں۔ ماہرین کے مطابق ان میں 8 مریضوں نے بے تحاشہ انرجی ڈرنکس استعمال کی تھیں جو روزانہ 5 ڈرنکس سے بھی زیادہ ہے جب کہ ایک مریض روزانہ 12 انرجی ڈرنکس پیتا تھا۔ ماہرین کے مطابق جن لوگوں نے زیادہ انرجی ڈرنکس پی تھیں ان کے دل اتنے ہی متاثر تھے۔پوری دنیا میں انرجی ڈرنکس بڑی مقدار میں پی جارہی ہیں اور خصوصاً نوجوانوں میں یہ مقبول ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ توانائی اور چستی پیدا کرتی ہیں لیکن اب ماہرین کا اتفاق ہوچکا ہے کہ انرجی ڈرنکس صحت کے لیے شدید خطرناک ہیں اور امراضِ قلب اورذیابیطس کی وجہ بن رہی ہیں۔ انرجی ڈرنکس میں کیفین کے علاوہ دیگر بہت سے اجزا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی مقدار میں شکر اور قدرتی جڑی بوٹیوں کے اجزا بھی شامل کیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…