دوپہر کو ایک گھنٹے سے زیادہ سونا جان لیوا چین میں ہونیوالی نئی طبی تحقیق میں اہم انکشافات

27  اگست‬‮  2020

بیجنگ(این این آئی)دوپہر کی نیند یا قیلولہ سنت نبوی ۖ بھی ہے اور صحت کے لیے فائدہ مند بھی، تاہم بہت زیادہ سونا جان لیوا بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعوی چین میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔گوانگزو یونیورسٹی کی تحقیق کو یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کے سالانہ اجلاس کے دوران پیش کیا گیا اور فی الحال ابتدائی نتائج ہی جاری ہوئے ہیں۔

تاہم محققین نے عندیہ دیا کہ ایک گھنٹے سے زیادہ کا قیلولہ امراض قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔اس تحقیق کے دوران قیلولے پر ہونے والی پرانی 20 تحقیقی رپورٹس کو دیکھا گیا جن میں 3 لاکھ سے زائد افراد شامل تھے اور 39 فیصد دوپہر کی نیند کے عادی تھے۔محققین نے کہا کہ اگر لوگ دوپہر کی نیند کو رات کے آرام کی جگہ دینے لگے تو قبل از وقت موت کا خطرہ 19 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔تاہم یہ خطرہ ان لوگوں میں بہت زیادہ ہوتا ہے جو 60 منٹ یا اس سے زائد وقت تک قیلولہ کرتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے افراد میں قبل از وقت موت کا خطرہ 30 فیصد جبکہ امراض قلب کا امکان 34 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہ سامنے آچکا ہے کہ دوپہر کی نیند کا طویل دورانیہ ورم، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا باعث بن سکتا ہے تاہم اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ مختصر قیلولہ دماغی افعال کو بہتر اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق 30 سے 45 منٹ تک دوپہر کو سونا کسی فرد کی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ مختصر دورانیے کا قیلولہ ایسے افراد کی دل کی صحت بہتر بنانتا ہے جو رات کو نیند پوری نہیں کرپاتے، جبکہ اس کے مقابلے میں دوپہر کو زیادہ دیر تک سونا ورم کو بڑھانے کے ساتھ رات کی نیند کو بھی متاثر کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…