مدینہ منورہ : ڈاکٹر کی مبینہ غلطی سے پاکستانی نرس کی ہسپتال میں موت واقع

1  اپریل‬‮  2019

مدینہ منورہ(این این آئی)مدینہ منورہ کے ایک نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غلطی سے پاکستانی نرس سکینہ یوسف کی موت واقع ہوگئی ہے۔سکینہ اسی ہسپتال میں نرس کے طور پر ملازمت کررہی تھی۔سکینہ کے پاکستانی شوہر وسیم شریف نے مدینہ منورہ محکمہ صحت میں شکایتی رپورٹ درج کرادی۔

تفتیشی ٹیم نے الزام کی حقیقت معلوم کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔سعودی اخبار کے مطابق پاکستانی نرس کی ایک سہیلی نے اسے حمل کے نویں مہینے کے دوران ایک انجکشن دیدیا تھا۔ جسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہوگئی۔ جنین کی دماغی موت کا فیصلہ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد کیا۔وسیم شریف نے بتایا کہ اسکی بیوی کے حمل کا نواں مہینہ تھا۔ اسے کسی قسم کی تکلیف نہیں تھی۔ اچانک اس کی ایکڈاکٹر سہیلی نے اسے صبح سویریہسپتال طلب کیا اور یہ کہہ کر کہ ولادت میں تاخیر ہورہی ہے لہذا تمہیں ’’غذا بخش‘‘ انجکشن کی ضرورت ہے۔وسیم شریف نے توجہ دلائی کہ اسکی بیوی کو آپریشن روم لیجایا گیا اوروہاں رحم صاف کردی گئی۔ مسلسل خون بہنے کے نتیجے میں اسکی موت واقع ہوگئی۔ جنین کی موت بھی ماں کی طرح دماغی تھی۔مدینہ منورہ کے محکمہ صحت نے بتایا کہ پاکستانی نرس اور اسکے جنین کا معاملہ قانونی کارروائی کیلئے تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک قضیے سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے سفر پر پابندی لگادی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…