دو سو بیڈ کے ہسپتال کیلئے حکومت نے فندز مختص کر دیئے ہیں : عامر محمود کیانی

1  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ دو سو بیڈ کے ہسپتال کیلئے حکومت نے فندز مختص کر دیئے ہیں،ماضی میں صحت کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا ،عوام کی تعلیم اور صحت پر خرچ کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ، انشاء اللہ عوام کی ستر سال محرومیوں کا ازالہ کرینگے ۔ اتوار کو وزیر صحت عامر محمود کیانی کا راولپنڈی میں زیر تعمیر

ماں اور بچہ ہسپتال کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعد وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے مری روڈ پر زیر تعمیر یورالوجی ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈاکٹر ناصر ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال نے عامر کیانی کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات لے رہی ھے جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گے ہیں ۔عامر کیانی نے کہاکہ حکومت عام آدمی کی زندگی بہتری لانے کیلئے جانفشانی کے ساتھ دن رات اپنی جدوجہد میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں صحت کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا ،عوام کی تعلیم اور صحت پر خرچ کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ عوام کی ستر سال محرومیوں کا ازالہ کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے تقریباً آٹھ کروڑ سے زائد افراد مفت علاج سے مستفید ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…