انگلیوں کے ناخن آپ کی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں؟

22  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ انگلیوں کے ناخن آپ کی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں؟ جی ہاں یقین کرنا شاید مشکل ہو مگر ڈاکٹر آپ کی صحت کے بارے میں ناخنوں کو دیکھ کر بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔ اگر آپ انگلی کے ناخنوں کو دیکھیں تو

آپ کو اس کے نچلے حصے میں چاند کی طرح کے نشان یا نصف قطر کا سفید نشان نظر آئے گا۔ جس کی رنگت، ساخت یا حجم کسی مرض کی موجودگی کی نشانی ہوسکتا ہے تاہم اگر وہ اچانک غائب ہوجائے تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ ویسے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اگر یہ نشان آپ یا بچوں کے ناخنوں میں نظر نہ آئے، کیونکہ بچوں میں یہ کچھ وقت کے ساتھ نمودار ہوسکتا ہے۔  اسی طرح کچھ بالغ افراد میں ناخن کی ساخت کی وجہ سے بھی یہ نظر نہیں آتا۔ تاہم اگر یہ اچانک غائب ہوجائے تو یہ مختلف امراض کی علامت ہوسکتی ہے۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق کے مطابق اگر یہ نشان اچانک غائب ہوجائے تو یہ تھائی رائیڈ کے امراض سمیت جسم میں وٹامن بی 1 اور آئرن کی کمی کی نشانی ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر یہ نشان بہت چھوٹا ہو تو یہ لو بلڈ پریشر اور تھائی رائیڈ امراض کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ اسی طرح یہ کمزور جسمانی دفاعی نظام، ناقص میٹابولزم یا آئرن اور وٹامن بی 12 کی کمی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…