ہاتھوں اور پیروں کا ہر وقت ٹھنڈا رہنا کون سے سنگین مرض کی علامت ہے؟

27  ‬‮نومبر‬‮  2018

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم بدلنے کے ساتھ ٹھنڈک بھی بڑھنے لگتی ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ کو اس سرد موسم میں ہاتھ پیر بہت ٹھنڈے اور سن ہونے کی شکایت ہو تو یہ ایک سنگین مرض کی علامت ہوسکتی ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

وائٹیلی کلینک کی تحقیق کے مطابق ہاتھوں اور پیروں کا ہر وقت ٹھنڈا رہنا جسم میں دوران خون کی خراب صحت کی جانب اشارہ کررہا ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جسم میں شریانیں بلاک یا تنگ ہونے کے نتیجے میں خون کی گردش پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انگلیاں ہر وقت ٹھنڈی کیوں رہتی ہیں؟ تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر ایسا عام عادتوں جیسے تمباکونوشی یا امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے باعث ہوتا ہے۔ تاہم اس کی وجہ سے اکثر ہاتھ اور پیر ٹھنڈے جبکہ زیادہ سن ہونے لگتے ہیں اور کچھ دیر کے لیے چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ شریانوں کا یہ مرض علاج نہ ہونے کی صورت میں سنگین ہوتا چلا جاتا ہے جبکہ ہاتھوں اور پیروں تک اتنا خون نہیں پہنچتا جو ان اعضاءکے خلیات کو زندہ رکھ سکے۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ مناسب لباس پہننے کے باوجود یہ تکلیف محسوس ہو اور شدت بڑھ جائے تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے معائنہ کرانا چاہئے تاکہ ممکنہ مرض کی تشخیص ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…